بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا

بی بی سی نے 28 جنوری کو 85 سال سے جاری عربی ریڈیو سروس بھی بند کردی تھی


ویب ڈیسک March 26, 2023
بی بی سی فارسی ریڈیو کی نشریات کو 82 سال ہوگئے تھے؛ فوٹو: فائل

بی بی سی ورلڈ سروس نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا فارسی ریڈیو بند کر رہے ہیں۔ یہ سروس 82 سال قبل شروع کی گئی تھی اور افغانستان، ایران اور تاجکستان میں کافی مقبول تھی۔

افغان میڈیا کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے ''بی بی سی'' نے اعلان کیا ہے کہ ان کے فارسی ریڈیو کی آخری نشریات آج 26 مارچ 2023 کو نشر کی جائیں گے جس کے بعد فارسی ویڈیو کا 82 سالہ سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

فارسی ریڈیو لندن سے نشر ہوتا تھا جسے فارسی بولنے والے کافی پسند کرتے تھے اور اس کے سامعین کی تعداد دنیا بھر میں لاکھوں میں ہے بالخصوص افغانستان، ایران اور تاجکستان میں کافی مقبول تھا۔

بی بی سی ورلڈ سروس نے کہا کہ اس نے یہ فیصلہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مواد کی اشاعت پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے "اسٹریٹجک تبدیلیوں" کے حصے کے طور پر کیا ہے۔

خیال رہے کہ بی بی سی نے 28 جنوری کو عربی ریڈیو کی نشریات بھی بند کردی تھیں۔ بی بی سی عربی ریڈیو کا یہ سفر 85 برسوں پر محیط تھا تاہم بی بی سی ویب سائٹ کے ذریعے عربی کی سروس فراہم کرتا رہے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں