طالبان کی پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں فتح پر افغان ٹیم کو مبارک باد

ویب ڈیسک  پير 27 مارچ 2023
پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر افغان ٹیم پر انعامات کی برسات ہوگئی؛ فوٹو: فائل

پاکستان سے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر افغان ٹیم پر انعامات کی برسات ہوگئی؛ فوٹو: فائل

دوحا: طالبان حکومت نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرنے پر افغان کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو مسلسل دوسری بار شکست دیکر تاریخ میں پہلی بار سیریز اپنے نام کرلی۔

یہ خبر پڑھیں : پاکستان سے جیت، افغان کھلاڑیوں پر آئی فون، ڈالرز کی برسات

افغان ٹیم کی تاریخی فتح پر مبارکبادوں کا تانتا بندھ گیا۔ طالبان حکومت نے بھی اپنی ٹیم کو مبارک باد دی۔ اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے اور طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے ٹوئٹر پر مبارک باد دی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : افغانستان نے پاکستان کو ٹی 20 سیریز میں شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی 

سہیل شاہین نے لکھا کہ راشد خان، نصیب زدران، میرویس اشرف اور قومی کرکٹ ٹیم کے تمام چیمپئنز اور افغان عوام کو ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز جیتنے پر مبارکباد۔ کامیاب و کامران نوجوان بنیں۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آخری میچ آج شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔