بھارت میں علیحدگی پسندوں کی کارروائی؛ پولیس اہلکار ہلاک

ویب ڈیسک  منگل 28 مارچ 2023
ایک ماہ کے دوران چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز جنگجوؤں کے حملے میں 8 بھارتی اہلکار مارے گئے؛ فوٹو: فائل

ایک ماہ کے دوران چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز جنگجوؤں کے حملے میں 8 بھارتی اہلکار مارے گئے؛ فوٹو: فائل

رائے پور: بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں پولیس اہلکار ماؤ نواز علیحدگی پسندوں کی بچھائی گئی بارودی سرنگ کا نشانہ بن گئے اس طرح ایک ماہ کے دوران مختلف حملوں میں مارے جانے والے اہلکاروں کی تعداد 8 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بارودی سرنگ دھماکے کا واقعہ ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجا پور میں علی الصبح اُس وقت پیش آیا جب بھارتی پولیس کے اہلکار نے پولیس چیک پوسٹ کے نزدیک زیر زمین دبی بارودی سرنگ پر پاؤں رکھ دیا۔

بارودی سرنگ دھماکے سے چیک پوسٹ کے قریب کھڑی پولیس گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت 58 سالہ وجے یادیو کے نام سے ہوئی جو ضلع میں آپریشن کرنے والی ٹیم میں شامل تھا۔

بارودی سرنگ دھماکے میں وجے یادیو کی ہلاکت سے ایک ماہ کے دوران ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز جنگجوؤں کے ہاتھوں مارے جانے والے پولیس اہلکاروں کی تعداد 8 ہوگئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔