ویرات کوہلی کا انوشکا شرما کو سرپرائز دینے کا منصوبہ ناکام ہوگیا
انوشکا اور کوہلی نے انڈین اسپورٹس آنرز 2023 کی تقریب میں شرکت کی اور متعدد سوالات کے جوابات دیئے
بھارتی اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما کو سرپرائز دینا چاہتے تھے لیکن ان کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔
انوشکا اور کوہلی نے انڈین اسپورٹس آنرز 2023 کی تقریب میں شرکت کی اور اپنی زندگی سے متعلق متعدد سوالات کے جوابات دیئے۔
اس موقع پر انوشکا شرما کا کہنا تھا کہ ویرات اکثر مجھے سرپرائز دینے کیلئے منصوبے بناتا رہتا ہے۔
ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ابھی حال ہی میں انہوں نے اپنی اہلیہ کو سرپرائز دینے کا منصوبہ بنایا لیکن وہ ناکام ہوگیا۔
کرکٹر کا کہنا تھا کہ انوشکا حال ہی میں بنکاک سے شوٹنگ کے بعد واپس آئی تھی اور میں گھر میں یامیکا کے ساتھ تھا، انوشکا نے مجھے گھر میں رہنے کا کہا تھا اور ائرپورٹ آنے سے منع کیا تھا۔
ویرات کا کہنا تھا کہ میں نے غلطی یہ کردی کہ ان کو میسج کرکے پوچھ لیا کہ کیا جہاز لینڈ ہوچکا ہے؟ اور جب میں ائرپورٹ پہنچا تو انوشکا اس سرپرائز کو پہلے ہی سمجھ چکی تھی۔