کراچی کی 6 یو سیز میں دوبارہ گنتی روکنے کے حکم میں توسیع

جماعت اسلامی نے دوبارہ گنتی کا حکم چیلنج کیا تھا ،سماعت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا


ویب ڈیسک March 29, 2023
(فوٹو فائل)

ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر سماعت کے دوران کراچی کی 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی روکنے کے عدالتی حکم میں 5 اپریل تک توسیع کردی۔

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر وکیلِ درخواست گزار قیصر امام اور حسن جاوید شورش عدالت میں پیش ہوئے جب کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہو سکا ، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو اسپیشل میسنجر کے ذریعے دوبارہ نوٹس جاری کردیا۔

وکیلِ درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن کو نوٹس ہوگیا تھا لیکن آج کوئی نہیں آیا۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ دوبارہ اسپیشل میسنجر کے ذریعے نوٹس جاری کردیے ہیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 5 یونین کونسلز کراچی ویسٹ اور ایک کراچی ایسٹ کی شامل ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی راجا عارف سلطان نے 17 جنوری کو پوسٹ پول دھاندلی کی شکایت کی تھی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 اپریل تک کے لیے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ نائب امیر جماعت اسلامی کراچی نے 6 یونین کونسلز میں دوبارہ گنتی کے حکم کو چیلنج کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں