پیٹرول پر سبسڈی، آئی ایم ایف نے حکومت کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

ارشاد انصاری / مانیٹرنگ ڈیسک  جمعرات 30 مارچ 2023
عالمی مالیاتی ادارے کاحکومت کی جانب سے موٹرسائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کیلیے سستے پیٹرول کی اسکیم پرشدید اعتراض۔ فوٹو: فائل

عالمی مالیاتی ادارے کاحکومت کی جانب سے موٹرسائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کیلیے سستے پیٹرول کی اسکیم پرشدید اعتراض۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پیٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 800 سی سی سے کم گاڑیوں کے لیے سستے پیٹرول کی  اسکیم پر شدید اعتراض کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے سوال اٹھایاکہ اس اسکیم کے لیے کتنی سبسڈی درکار ہوگی؟ وہ کہاں سے آئے گی  اور اس کے کتنے کنزیومر ہوں گے؟ اسکیم میں کتنا نقصان ہوگا؟ آئی ایم ایف نے اس حوالے سے حکومت سے مکمل پلان مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل رابطہ ہوا جس میں آئی ایم ایف نے پیٹرول پر سبسڈی کا نظرثانی شدہ پلان تیار کرنے پر زور دیا جب کہ آئی ایم ایف غریب طبقے کو زیادہ مؤثر ٹارگٹڈ سبسڈی دینے پر زور رہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔