پاکستان سے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ترکش ائرلائن کے ذریعے امریکا روانہ ہونے والے مسافر سے 23 ہزار 550 امریکی ڈالرز برآمد ہوئے، جو مقررہ حد سے زیادہ ہیں


ویب ڈیسک March 30, 2023
مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے

پاکستان سے ہزاروں امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

جناح انٹرنیشنل ٹرمینل پر پاکستان کسٹمز کی ایک کارروائی کے دوران امریکی ڈالرز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ ترجمان عرفان علی کے مطابق ترکش ائرلائن کے ذریعے امریکا کے لیے روانہ ہونے والے مسافر سے 23 ہزار 550 امریکی ڈالرز برآمدہوئے۔

ترجمان کے مطابق فی مسافر 5000 ڈالر بیرون ملک لے جانے کی حد مقرر ہے جب کہ بیرون ملک جانے والا مسافر 66لاکھ مالیت کی مقررہ حد سے کئی گنا زائد ڈالر ساتھ لے جا رہا تھا۔ مسافر کے خلاف کسٹم ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں