سری لنکا ورلڈکپ 2023 کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام

ویب ڈیسک  جمعـء 31 مارچ 2023
نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز کے دوسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست (فوٹو: ٹوئٹر)

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں سیریز کے دوسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست (فوٹو: ٹوئٹر)

سری لنکا کرکٹ ٹیم آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگئی۔

ہملٹن میں شیڈول نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے میچ میں کیویز نے 6 وکٹوں فتح سمیٹی جبکہ سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری بھی حاصل کرلی۔

دوسری جانب سری لنکا نیوزی لینڈ سے شکست کے بعد آئی سی سی مینر ون ڈے ورلڈکپ میں براہ راست شرکت سے محروم ہوگیا ہے، انہیں زمبابوے میں ہونے والی کوالیفائنگ راؤنڈ میں حصہ لینا پڑے گا۔

آئی سی سی قوانین کے مطابق ٹاپ 8 ٹیمیں ورلڈکپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرسکتی ہیں جبکہ دیگر 2 ٹیمیں کوالیفائنگ راؤنڈ سے منتخب ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔