لاہور گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار لڑکی بازیاب

مزاحمت کرنے پر مشتعل سکیورٹی گارڈ کو بھی گرفتار کرلیا گیا، لڑکی والد کے حوالے


ویب ڈیسک April 01, 2023
(فوٹو فائل)

پولیس رسپانس یونٹ نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے لڑکی کو بازیاب کروا لیا۔

حکام کے مطابق ایمرجنسی ون فائیو (15) پر ای ایم ای سوسائٹی سے گھریلو ملازمہ مریم پر تشدد کی کال موصول ہوئی۔کالر نے بتایا کہ کچھ افراد گھریلو ملازمہ پر تشدد کر رہے ہیں۔

اطلاع ملنے کے بعد سیف سٹیز اتھارٹی سے پولیس رسپانس یونٹ کو فوراً موقع پر پہنچنے کی ہدایت ملی تو پولیس ریسپانس یونٹ 100 نے موقع پر پہنچ کر گھریلو ملازمہ مریم کو بازیاب کروایا۔ ریسکیو آپریشن کو سیف سٹیز کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے کیمروں کے ذریعے مانیٹر کیا گیا اور ریسکیو کے لیے پی آر یو سیکٹر انچارج چوہنگ اور ڈولفن ٹیم نے مشترکہ کارروائی کی۔

متعلقہ گھر کے سکیورٹی گارڈ شہباز نے ریسکیو آپریشن کے دوران مزاحمت کی۔پولیس نے گھریلو ملازمہ مریم کو بازیاب کروایا اور مشتعل سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ٹیم نے مریم کو بحفاظت تحویل میں لے کر اس کے اہل خانہ سے رابطہ کیا اورٹوبہ ٹیک سنگھ سے لڑکی کے والد کو بلوا کر اسے حوالے کیا گیا۔

ایس پی نائٹ پیٹرولنگ ارسلان زاہد نے کہا ہے کہ خواتین، پولیس کی بروقت مدد حاصل کرنے کے لیے ویمن سیفٹی ایپ ضرور انسٹال کریں۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ایمرجنسی 15 ہمہ وقت پ کی امداد کے لیے تیار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں