پنڈی میں طالبعلم کا اغوا اور قتل پولیس مقابلے میں اغوا کار بچے کا ٹیچر ہلاک
ملزمان نے 10 لاکھ تاوان مانگا،پولیس نے چھاپہ مارا تو ملزمان کی فائرنگ سے ساتھی ٹیچر ہلاک،بچے کو گلا دبا کر مار دیا گیا
راولپنڈی تھانہ نصیر آباد کے علاقے میں اغوا برائے تاوان کی سنگین واردات میں نویں جماعت کے طالب علم کو قتل کردیا گیا، مرکزی ملزم محمد عمر بھی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، ملزم بچے کو ٹیوشن پڑھاتا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ روز نویں جماعت کے طالب علم مجتبیٰ شمیم کو نامعلوم اغوا کاروں نے اغوا کیا اور 10 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا، ملزم بچے کے باپ کو واٹس ایپ سے بچے کی ویڈیو بھیج کر تاوان طلب کرتے رہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد عمر کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر اغوا کاروں کے ٹھکانے پر کارروائی کی گی، اغواکار کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کے دوران محمد عمر گولیاں لگنے سے مارا گیا جب کہ ملزمان فرار ہوگئے۔
پولیس نے ٹھکانے کی تلاشی لی تو 13 سالہ بچے کی لاش برآمد ہوئی، ابتدائی تفتیش کے مطابق بچے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا، پولیس نے بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی۔