اسمتھ ’ہولوگرام‘ کے ذریعے آئی پی ایل کمنٹری ٹیم کا حصہ بن گئے

شائقین کو بے وقوف بنانے پر براڈ کاسٹر پر تنقید ہونے لگی


Sports Desk April 02, 2023
شائقین کو بے وقوف بنانے پر براڈ کاسٹر پر تنقید ہونے لگی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

آسٹریلوی بیٹر اسٹیون اسمتھ 'ہولوگرام' کے ذریعے آئی پی ایل کمنٹری ٹیم کا حصہ بن گئے۔

اسٹیون اسمتھ نے آئی پی ایل شروع ہونے سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ ایک بہت ہی پُرجوش ٹیم کا حصہ بننے والے ہیں، ان کا چونکہ کسی فرنچائز سے معاہدہ نہیں ہوا اس لیے شائقین کو اندازہ تھا کہ شاید کمنٹری کریں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں 5 نئے دلچسپ قوانین متعارف

اسمتھ نے آئی پی ایل میں پہلے میچ کے موقع پر بطور کمنٹیٹر ڈیبیو کیا تاہم وہ بھارت آنے کے بجائے اپنے ملک میں ہی موجود رہے اور جدید ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے کمنٹری ٹیم کا حصہ بنے، شائقین کو بے وقوف بنانے پر براڈ کاسٹر پر تنقید ہونے لگی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں