’’شپ آف تھیسیئس‘‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ دینے کا اعلان

فلم کو اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر لکھا اور یہ کہ یہ میری پہلی فیچر فلم بھی ہے، آنند گاندھی


Showbiz Desk April 21, 2014
فلم کو اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر لکھا اور یہ کہ یہ میری پہلی فیچر فلم بھی ہے، آنند گاندھی فوٹو: فائل

فلم شپ آف تھیسیئس کے لیے بہترین فلم کے قومی فلم ایوارڈ کا اعلان کیا گیا۔ ''شپ آف تھیسیئس' کو بھارت کے 16 قومی فلم ایوارڈز میں بہترین فلم قرار دیا گیا ہے۔

یہ فلم صدیوں پرانی اس رومن کہانی پر مبنی ہے جس میں ایتھنز کی عظیم سلطنت کا بانی تھیسیئس ایتھنز کے بعض نوجوانوں کے ساتھ جس بحری جہاز پر لوٹے تھے اسے بہت دنوں تک یاد گار کے طور پر محفوظ کیا جاتا ہے۔ فلم ''شپ آف تھیسیئس'' کے ہدایت کار آنند گاندھی کا کہنا ہے کہ انھوں نے اس فلم کو اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر لکھا اور یہ کہ یہ ان کی پہلی فیچر فلم بھی ہے۔ انھوںنے بتایا کہ بھارت میں فلم ریلیز کرنے کے لیے تقسیم کار ڈھونڈ رہے تھے اور فلم سے کوئی بڑا نام منسلک نہیں تھا اس لیے یہ مسئلہ درپیش تھا۔ایسے میں عامر خان کی اہلیہ کرن راؤ نے ہماری فلم کو بھارت میں پیش کیا۔ وہ ہمارا چہرہ تھیں جن کے بغیر اتنے بڑے پیمانے پر ریلیز مشکل تھی۔

مقبول خبریں