سعودی عرب میں 5 مئی کو چاند گرہن ہوگا

چاند گرہن جزوی ہوگا اور رات 8 سے ساڑھے دس تک دیکھا جا سکے گا


ویب ڈیسک May 02, 2023
سعودی عرب میں جزوی چاند جمعے کے روز ہوگا؛ فوٹو: فائل

سعودی عرب میں 5 مئی یعنی جمعے کے روز 4 گھنٹے اور 17 منٹ تک جزوی چاند گرہن ہوگا جس کے دوران چاند 10 فیصد کم روشن ہوگا۔

العربیہ نیوز کے مطابق سعودی عرب کے ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کا آغاز شام 6 بج کر 14 منٹ پر ہوگا اور 8 بج کر 24 منٹ پر عروج پر پہنچ کر رات ساڑھے دس بجے ختم ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے آسمان پر سائے کی طرح کا چاند گرہن نظر آئے گا کیوں کہ اس روز زمین کا سایہ تو ہوگا لیکن وہ چاند پر نہیں پڑے گا اور سورج بھی چاند کی سطح کو روشن نہیں کرپائے گا۔

سعودی عرب فیڈریشن برائے فلکیات کے رکن ملہم ہندی نے ''العربیہ ڈاٹ نیٹ'' کو بتایا کہ نیم سایہ پر مبنی چاند گرہن کو لوگ واضح طور پر محسوس نہیں کرتے اور اس کے آغاز اور اس کے اختتام میں فرق بھی نہیں کرسکتے۔

تاہم سائنس دانوں اور محققین کے لیے مشاہدہ کے لائق اور قابل مطالعہ منظر ہوگا۔

مقبول خبریں