بی بی سی اینکر کی مزاحیہ غلطی سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  جمعـء 5 مئ 2023
فوٹو : اسکرین گریب

فوٹو : اسکرین گریب

  لندن: بی بی سی کی اینکر کی ایک مزاحیہ غلطی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے 2 ملین بار دیکھا جا چکا ہے اور اسے 7ہزار سے زیادہ لائکس ملے ہیں۔

خاتون اینکر کے ساتھ عجیب و غریب واقعہ سیگمنٹ ختم ہونے کے بعد پیش آیا جبکہ اینکر کو اندازہ ہی نہیں ہوسکا کہ وہ اب بھی لائیو آن ایئر ہیں۔

اینکر لوکویسا براک سیگمنٹ کے اختتام پر آخری کلمات ادا کرنے کے بعد آرام کی نیت سے اپنے دونوں بازو کو اوپر اٹھا کر کہتی ہیں ’’اوکے‘‘، لیکن اسی وقت کیمرہ دوبارہ اینکر کی طرف کر دیا جاتا ہے جس سے وہ لائیو آن ایئر نظر آتی ہیں۔

https://twitter.com/brexit_sham/status/1654069831598047233?s=20

اینکر کو جب احساس ہوتا ہے کہ اسپاٹ لائٹ ان پر واپس آگئی ہے تو اینکر چونک جاتی ہیں اور پریشانی سے ان کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔

اس حرکت کے بعد لائیو آن ایئر کے دوران اینکر اپنے بازو فوراً نیچے کرلیتی ہیں اور اپنا سر اپنی میز پر رکھے نوٹس کی طرف کر لیتی ہیں۔ اینکر کو کئی سیکنڈ تک خاموشی سے اپنی میز پر گھورتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

اینکر کی اس غلطی پر کسی کا دھیان تو نہیں گیا لیکن ٹویٹر صارفین نے اینکر کی طرف داری کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔