جنسی زیادتی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے گرد گھیرا تنگ

ڈونلڈ ٹرمپ نے 1996 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، متاثرہ خاتون


ویب ڈیسک May 08, 2023
ڈونلڈ ٹرمپ نے 30 سال قبل زیادتی کا نشانہ بنایا تھا؛ متاثرہ خاتون (فوٹو: فائل)

امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کرنے والی خاتون پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر تو کیا تھا لیکن عدالت میں تینوں بار گواہی دینے نہیں پہنچے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون مصنف ای جین کیرول نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 1996 میں مین ہیٹن کے ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں اُن پر جنسی حملہ کیا تھا۔

کیرول، جو ابھی 79 سال کی ہیں نے الزام عائد کیا تھا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں 1996 میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا تاہم سوشل میڈیا پر سابق صدر نے ان الزام کو مسترد کرتے ہوئے اسے سازش اور جھوٹ قرار دیا تھا۔

امریکی مصنفہ کی جانب سے یہ الزامات پہلی بار 2019 میں سامنے آئے تھے۔ ٹرمپ کی جانب سے الزامات کو جھوٹا قرار دینے پر کیرول نے عدالت سے رجوع کرلیا تھا جس پر ٹرمپ نے بھی ہتک عزت کا دعویٰ کردیا تھا۔

دو ہفتوں سے مسلسل جاری نیویارک سٹی مقدمے میں کیرول تو عدالت میں پیش ہوتی رہیں تاہم ڈونلڈ ٹرمپ طلب کیے جانے کے باوجود گواہی کے لیے آخری تاریخ کو بھی نہ پہنچے جو انھوں نے خود عدالت سے استدعا کرکے حاصل کی تھی۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جو 2024 میں صدر کے لیے ریپبلکن کے امیدوار ہیں نے عدالت سے باہر تصفیے کا فیصلہ کرلیا ہے کیوں کہ عدالت میں ان کو ممکنہ طور پر نااہلی کی سزا ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل ایک پورن اسٹار نے بھی اعتراف کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے جنسی تعلقات کو ظاہر نہ کرنے کے لیے انھیں پیسے دیے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں