شاہد کپور کی نئی ایکشن تھرلر فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

ویب ڈیسک  جمعرات 25 مئ 2023
(فوٹو؛ انسٹاگرام)

(فوٹو؛ انسٹاگرام)

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو شاہد کپور کی نئی ایکشن سے بھرپور فلم ’بلڈی ڈیڈی‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔

ایکشن سے بھرپور اس فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفر ہیں جنہوں نے آدتیہ باسو اور سدھارتھ گریما کے ساتھ مل کر فلم کی کہانی بھی لکھی ہے۔

ٹریلر کا آغاز ٹریلر کا آغاز رونت رائے کے فلیش بیک سیکوئنس کے ساتھ ہوتا ہے جس میں شاہد کپور کو یاد دلایا جاتا ہے کہ وہ اسے اس کا کوکین کا بیگ واپس کرے اور اس کے بدلے میں اپنا سامان واپس لے لے۔

فلم کے ٹریلر کو دیکھ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس میں نشہ آور اشیاء کی سپلائی اور گینگ وار کے درمیان کے جھگڑوں کو دکھایا جائے گا۔

فلم میں شاہد کپور مرکزی کردار نبھائیں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں سنجے کپور، ڈیانا پینٹی، رونت رائے، راجیو کھنڈیلوال، انکور بھاٹیہ اور ویوان بھٹینا شامل ہیں۔

یاد رہے کہ بلڈی ڈیڈی یہ 2011 کی فرانسیسی فلم ’Sleepless nights‘ کا ہندی ریمیک ہے جس کو تامل میں ’تھونگا ونم‘ کے نام سے بنایا گیا تھا اور اس میں کمال ہاسن نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

بلڈی ڈیڈی 9 جون 2023 کو JioCinema پر ریلیز کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔