- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
واٹس ایپ میں گروپ چیٹنگ بہتر بنانے کی آزمائش شروع
مینلوپارک: واٹس ایپ نے اپنے نئے ورژن v2.23.11.11 میں گروپ چیٹنگ کے نئے آپشن اور سہولیات پیش کی ہیں۔ ان تبدیلیوں کا دیرینہ مطالبہ کیا جارہا تھا۔
واٹس ایپ نے قریباً ہر ہفتے نئی سہولت اور آپشن پیش کرنے کا تہیہ کررکھا ہے اور اب نئے ورژن میں گروپ چیٹنگ کو مکمل طور پر تبدیل کیا گیا ہے۔ فی الحال بعض صارفین اسے تجرباتی طور پر استعمال کررہے ہیں۔ جس میں میسجنگ سمیت کئی آپشن پرت در پرت رکھے گئے ہیں۔
نئی تبدیلیوں کے تحت نیوی گیشن کو آسان بنایا گیا ہے اور ایک آپشن کے نیچے مزید آپشن رکھے گئے ہیں تاکہ رسائی میں آسانی ہوسکے۔ پرانے سیٹ اپ میں ، ایڈٹ گروپ سیٹنگز، سینڈ میسجز، ایڈٹ گروپ ایڈمن اور اپروو نیو پروجیکٹ کے بٹن شامل تھے۔ نئی تبدیلیوں کے بعد ایڈٹ گروپ سیٹنگز کے نیچے آئکن، ڈسکرپشن، غائب ہونے والے پیغامات، ان کا ٹائمروغیرہ کے آپشن بڑھائے گئے ہیں۔
اسی طرح ایک بٹن کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں دیگرافراد کو گروپ میں مدعو کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح گروپ ایڈمن کے کنٹرول کے لیے بھی کچھ نئے آپشن پیش کئے گئے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔