ٹویٹر نے تصویر میں تصویر آپشن کی آزمائش شروع کردی

ویب ڈیسک  ہفتہ 27 مئ 2023
ٹویٹر نے پکچر ان پکچر کا آپشن پیش کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

ٹویٹر نے پکچر ان پکچر کا آپشن پیش کردیا ہے۔ فوٹو: فائل

سان فرانسسكو: ٹویٹر نے بہت سے دھچکوں کے بعد خود کو سنبھالنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کردیا۔

اس سے قبل بلیو ٹک والے حضرات کو دو گھنٹے تک کی ویڈیو پوسٹ کرنے کی اجازت سے لے کر دیگر سہولیات حاصل تھیں لیکن اب ٹویٹر نے ملٹی ٹاسکنگ کو ممکن بنانے کے لیے تصویر میں تصویر (پکچر اِن پکچر) کا آپشن پیش کردیا ہے۔

پکچر اِن پکچر تمام پلیٹ فارم پر سرگرم ہوگیا ہے جس میں آپ ایک ہی وقت میں ویڈیو دیکھتے ہوئے یا کام کرتے ہوئے چھوٹی ونڈو میں ٹویٹس پڑھ سکتے ہیں۔ اس پی آئی پی آپشن کی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔

ٹویٹر نے اس سے قبل بھی سیکنڈ اسکرین پر بہت غور کیا ہے لیکن اب دو ویڈیو بھی ایک ہی اسکرین پر دیکھی جاسکتی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ ایک غیرمعمولی مثبت تبدیلی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔