بھارتی خواتین ریسلرز کو جنسی ہراسانی کیخلاف آواز اٹھانے پر گرفتار کرلیا گیا

ویب ڈیسک  اتوار 28 مئ 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

نئی دہلی: اولمپک میڈلسٹ بجرنگ پونیا اور ساکشی جیسی بھارت کی کئی سرکردہ ریسلرز کو پولیس نے ریسلنگ فیڈریشن چیف پر جنسی ہراسانی کا الزام لگانے پر گرفتار کرلیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی خواتین ریسلرز جنسی ہراسانی پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (WFI) کے صدر برج بھوشن شرن سنگھ کی گرفتاری کا مطالبہ کرہی ہیں اور احتجاج میں شدت اختیار کرلی ہے۔

خواتین ریسلرز جنوری سے برج بھوشن کے خلاف کارروائی کے مطالبے میں سڑکوں پر سراپا احتجاج ہیں اور پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے قریب ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ریسلنگ فیڈریشن کے صدر نے خواتین کھلاڑیوں کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزامات سے انکار کیا ہے۔ دہلی پولیس کے سینئر افسر دپیندرا پاٹھک نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ خواتین نے پولیس کی رکاوٹیں توڑیں اور قانون پر عملدرآمد نہیں کیا، اسی وجہ سے انہیں حراست میں لیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔