پنجاب کے دیہات میں چوکیداری نظام بحال کرنے کا فیصلہ
ہر گاؤں کے لیے ایک چوکیدار کی تعیناتی کی جائے گی جس کی ماہانہ تنخواہ 20 ہزار روپے ہوگی، محکمہ بلدیات
حکومت پنجاب نے صوبے کے دیہی علاقوں میں چوکیداری نظام بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دیہی علاقوں میں ماضی میں رائج چوکیداری نظام بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں محکمہ بلدیات نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر گائوں کے لیے ایک چوکیدار کی تعیناتی کی جائے گی جس کی ماہانہ تنخواہ 20 ہزار روپے ہوگی۔
محکمہ بلدیات کے مطابق چوکیداروں کی تنخواہ زرعی انکم ٹیکس سے وصول ہونے والی رقم سے ادا ہوگی۔