جونئیر ہاکی ایشیاکپ؛ جاپان کو شکست دیکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ویب ڈیسک  پير 29 مئ 2023
پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر ورلڈکپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان نے جاپان کو شکست دے کر ورلڈکپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا (فوٹو: ٹوئٹر)

صلالہ: جونیئر ایشیا ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم نے جاپان کو شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی۔

عمان کے شہر صلالہ میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں جونیئر ایشیا ہاکی کپ کے اہم میچ میں مد مقابل تھیں، جس میں قومی جونیئر ٹیم نے جاپان کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی اور سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔

علاوہ ازیں پاکستان نے جونیئر ہاکی ورلڈکپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے پہلا گول 23ویں منٹ میں پینلٹی کارنر کے زریعے ارباز احمد نے کیا۔ پھر عبد الوہاب نے 30ویں اور 39یں منٹ میں لگاتار دو گول اسکور کیے۔

مزید پڑھیں: جونئیر ہاکی ٹیم کے پاس ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرنے کا سنہری موقع

پاکستان یکم جون کو ملائشیا سے سیمی فائنل میچ کھیلے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں کوریا اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ملائیشیا  جونیئر ورلڈکپ کا میزبان ہونے کے ناطے پہلے ہی ورلڈکپ میں رسائی حاصل کرچکا ہے، باقی تینوں سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھی ورلڈکپ کا ٹکٹ حاصل کرلیں گی۔ جونیئر ورلڈکپ کا فائنل 27 دسمبر کو کوالالمپور میں ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔