9، 10 مئی کو اسلحہ نکال کر پولیس کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 3 جون 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 پشاور: 9 اور 10 مئی کو اسلحہ نکال کر پولیس کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق نو اور دس مئی کو ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران قلعہ بالا حصار کے قریب اسلحہ نکال کر پولیس کو دھمکیاں دینے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم پرتشدد واقعات کے بعد گرفتاری سے بچنے کے لیے مونچھیں ہٹا کر اور حلیہ تبدیل کرکے غائب تھا۔ ملزم نے پرتشدد مظاہروں میں حصہ لیا تھا اور تین ہفتوں کے بعد پولیس کے ہاتھ آگیا۔ ملزم شہریار نے گرفتاری کے بعد اپنی حرکتوں پر معافی مانگ لی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔