متحدہ عرب امارات میں تیل کے ڈپو میں دھماکا2 افراد جاں بحق

دھماکے سے ڈیزل کا ٹینک پھٹ گیا جس میں 3 افراد زخمی بھی ہوگئے


ویب ڈیسک June 05, 2023
متحدہ عرب امارات میں ڈیزل کا ٹینک دھماکے سے پھٹ گیا؛ فوٹو: فائل

متحدہ عرب امارات کے صنعتی ایریا میں ایک آئل ڈپو میں زور دار دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے شہر عجمان کے صنعتی ایریا 'الجرف انڈسٹریل ایریا' میں فیول ٹریڈنگ کمپنی کے گودام کے ایک آئل ڈپو میں ڈیزل ٹینک پھٹ گیا۔ ٹینک پھٹنے سے 2 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

عجمان پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق کمپنی کے آئل ڈپو کے ٹینک کے اوپر دو افراد ویلڈنگ کر رہے تھے۔ ٹینک کے اندر چنگاریاں گرنے سے دھماکا ہوگیا اور دونوں مزدور موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق ایشیا سے ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

ٹینک میں ہونے والے زور دار دھماکے میں ٹینک کے کور کے ٹکڑے پڑوسی فیکٹری میں 3 مزدوروں کو لگے جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جب کہ دو کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں