خود کو اے ایس پی ظاہر کرکے آئی جی کو ملنے کیلیے آنے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 7 جون 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

 لاہور: خود کو اے ایس پی ظاہر کرکے آئی جی کو ملنے کےلیے آنے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار کرلی گئی۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق مریم مصطفی شیخو پورہ کی رہائشی اور گیٹ پر آئی جی سے ملاقات کا بتا کر انتظارگاہ تک پہنچی اور خاتون کے ہمراہ 3 مرد بھی ساتھ تھے جن کے قبضے سے پستول اور گولیاں برآمد کرلی گئی ہیں۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مریم مصطفی نے پوسٹنگ کےلیے ملاقات کا سیکیورٹی حکام کو آگاہ کیا، خاتون کے ساتھ جبران علی، شاہ زیب اور شاہ میر نامی مرد بھی ساتھ تھے۔

پولیس کے مطابق شاہ میر سے پسٹل اور8 گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں، اعلی افسرکے پوچھ گچھ کرنے پرخاتون مشکوک پائی گئی اورانہیں پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔