سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کے خلاف سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

ویب ڈیسک  جمعرات 8 جون 2023
(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

 اسلام آباد: سپریم کورٹ رولز اینڈ پروسیجر بل کے خلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے عدالتی عملے کا موقف ہے کہ کیس کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی خرابی صحت کے سبب ملتوی کی گئی، چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے میٹنگ روم میں اٹارنی جنرل سمیت وکلاء کو بلایا، میٹنگ روم میں اٹارنی جنرل نے بتایا دو قوانین میں ہم آہنگی پیدا کرنے کیلئے فوری قانون سازی نہیں ہوسکی۔

عدالتی عملے کے مطابق اٹارنی جنرل کا موقف تھا کہ بجٹ سیشن چل رہا ہے، فوری قانون سازی نہیں ہوسکتی، اٹارنی جنرل نے میٹنگ روم میں کہا کیس کی سماعت بجٹ سیشن کے بعد کی جائے۔

بعدازاں کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔