اوگرا نے آر ایل این جی کی قیمت کا تعین کر دیا

ویب ڈیسک  جمعرات 8 جون 2023
—فائل فوٹو

—فائل فوٹو

کراچی: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز کے مطابق سوئی کمپنیوں کے لیے ری گیسفائیڈ لیکوئڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کی قیمتوں کا تعین کردیا ہے۔  

قیمتوں کا اطلاق یکم جون 2023 سے ہوگا، ترجمان اوگرا عمران غزنوی کے مطابق اوگرا نے مئی 2023 کی قیمتوں کے مقابلے میں جون 2023 کے مہینے میں ایس این جی پی ایل نے ٹرانسمیشن میں 5.07فیصد اور ڈسٹری بیوشن میں 5.09فیصد، ایس ایس جی سی ایل نے ٹرانسمیشن میں 5.22فیصد اور ڈسٹری بیوشن میں 5.23فیصد کمی کی ہے۔

ایس این جی پی ایل ٹرانسمیشن کی رقم کے لحاظ سے مجموعی طور پر -0.6307 سینٹ اور ڈسٹری بیوشن -0.6816 سینٹ، ایس ایس جی سی ٹرانسمیشن کے لئے 0.6269 سینٹ اور ڈسٹری بیوشن کے لئے -0.714 سینٹ کی کمی واقع ہوئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔