مصر میں شارک نے  روسی سیاح کو نگل لیا

ویب ڈیسک  جمعـء 9 جون 2023
شارک کے حملے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے:فوٹو:سوشل میڈیا

شارک کے حملے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے:فوٹو:سوشل میڈیا

قاہرہ: مصر کے جنوبی علاقے میں شارک روس سے آئے ہوئے سیاح کو نگل گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جنوبی مصر میں بحیرہ احمر میں 24 سالہ روسی سیاح تیراکی میں مصروف تھا کہ شارک نے اچانک اس پرحملہ کردیا۔ شارک نے پہلے سیاح کو ٹکر ماری اور پھر نگل گئی۔ حادثے کے وقت دیگر سیاح بھی موجود تھے جنہوں نے روسی شخص کو بچانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہے۔

مصری حکام کے مطابق شارک کےحملے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ لاش کا ایک حصہ سمندر سے نکال لیا گیا ہے جبکہ باقیات کی تلاش جاری ہے۔شارک حملے کے بعد علاقے کو 3 دن کے لیے بند کرکے  ڈائیونگ، اسنارکلنگ اور سرفنگ پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ ماہی گیری کی کشتیوں کو بھی علاقے میں داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔