امارات میں حکومت کی ملازمین کو ہفتے میں 4 دن کام کی پیشکش

ویب ڈیسک  جمعـء 9 جون 2023
ملازمین کو ایک دن میں 10 گھنٹے سے زیادہ کام کی اجازت نہیں ہوگی:فوٹو:فائل

ملازمین کو ایک دن میں 10 گھنٹے سے زیادہ کام کی اجازت نہیں ہوگی:فوٹو:فائل

ابو ظبی: متحدہ عرب امارت  کی حکومت نے سرکاری ملازمین کو ہفتے میں 4 دن کام کی پیشکش کردی۔

اماراتی میڈیا  رپورٹس کے مطابق وفاقی ملازمین یکم جولائی سے ہفتے میں 4 دن کام کرنے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

امارات کی فیڈرل اتھارٹی فور گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کے مطابق  4 دن کام کی سہولت سے فائدہ اٹھانے والے ملازمین کو 4 دن میں کام کے 40 گھنٹے پورے کرنا ہوں گے۔ ایک دن میں 10 گھنٹے سے زیادہ کام کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

سرکاری ملازمین کے لیے پیش کیے گئے ماڈل میں ملازمین کو ملک کے رہتے ہوئے یا ملک سے باہر سے ریموٹ کام کرنے کی اجازت ہوگی۔ یہ پیشکش عارضی اور مستقل ملازمین دونوں کے لیے ہوگی۔ ملازمین کو ہفتے کے باقی 3 دن دوسری جگہ کام کرنے کی بھی اجازت ہوگی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔