پاکستانی اداکار احسن خان کے گھر بچی کی پیدائش

اداکار نے اپنی بچپن کی دوست فاطمہ سے 2008 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں دو بیٹے ایک بیٹی پہلے سے موجود ہے


ویب ڈیسک June 09, 2023
فوٹو : فائل

پاکستانی اداکار احسن خان کے ہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس پر انہوں نے نہایت خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر نومولود بچی کے ہاتھوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹیاں گھر کے گلشن کا سب سے خوبصورت پھول ہوتی ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ بیٹی اللہ کی بڑی نعمت ہے اور اس سے والدین کو اجر ملتا ہے، بیٹیاں اصلی محبت اور دل کو محبت سے حرارت بخشنے والی ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Ahsan Khan (@khanahsanofficial)






احسن خان نے اپنی بچپن کی دوست فاطمہ سے 2008 میں شادی کی تھی اور ان کے ہاں دو بیٹے ایک بیٹی پہلے سے موجود ہے۔

اداکار نے متعدد موقعوں پر اپنے بچوں کے ساتھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور مداحوں کی طرف سے اسے پسند کیا گیا ہے۔

مقبول خبریں