منافع کی غلط تقسیم پر برطانوی ایپ ڈویلپرز نے ایپل پر مقدمہ دائر کردیا

ویب ڈیسک  منگل 25 جولائی 2023
[فائل-فوٹو]

[فائل-فوٹو]

  لندن: 

برطانوی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے 1,500 سے زائد آئی فون اور آئی پیڈ ایپ ڈویلپرز کی جانب سے مقدمے کی مقدمہ دائر کیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا سینٹر فار کمپیٹیشن پالیسی کے پروفیسر شون اینس نے کمپٹیشن اپیل ٹریبونل میں 1,566 برطانوی ایپ ڈویلپرز کی جانب سے مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ایپل سے 1.5 ارب یورو بطور زرتلافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل، ایپ ڈویلپرز سے ایپ اسٹور پر سیلز اور ان ایپ ادائیگیوں کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی کا 30 فیصد لیتا ہے جو کہ غلط منافع کی غلط تقسیم ہے۔

ایپ ڈویلپرز کی جانب سے ایپل پر االزام عائد کیا گیا ہے ادارہ ایپ ڈویلپرز سے منافع میں سے ناجائز حصہ وصول کررہا ہے جبکہ قیمتوں کا تعین بھی ٹھیک نہیں۔ جس سے ایپ ڈویلپرز اور ایپ خریدار دونوں نقصان اٹھاتے ہیں۔

علاوہ ازیں ایپ ڈویلپرز پر ایپل کے چارجز بہت زیادہ ہیں اور یہ آئی فون اور آئی پیڈز پر ایپس کی تقسیم کے ذریعے اجارہ داری قائم کرنے سے  ہی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ گوگل نے بھی اسی طرز عمل کو اپنایا ہوا ہے جس میں چھوٹے ڈویلپرز سے انکی آمدنی کا 15 فیصد وصول کیا جاتا ہے لیکن جب وہ 1 ملین ڈالر تک پہنچ جاتے ہیں گوگل 15 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد نفع وصول کرتا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔