کراچی ایئرپورٹ سے خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب ملزم گرفتار

ملزم مالاکنڈ پولیس کو 2017 میں درج کیے گئے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا


Staff Reporter August 12, 2023
فوٹو: فائل

ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ سے خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل پر تعینات عملے نے مالاکنڈ پولیس کو مطلوب عبدالغفار نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ملزم یو اے ای سے پاکستان پہنچا تھا جس کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہے، ملزم تھانہ سنہ کوٹ کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف سال 2017 میں مقدمہ درج ہوا تھا، گرفتار ملزم کو متعلقہ حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

مقبول خبریں