رجنی کانت کی ’جیلر‘ نے تین دن میں 200 کروڑ کا سنگ میل عبور کرلیا

’جیلر‘ تامل فلم انڈسٹری کی اوورسیز میں اوپننگ ڈے کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن کر سامنے آئی ہے


ویب ڈیسک August 13, 2023
فوٹو : انٹرنیٹ

لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی نئی فلم 'جیلر' نے ابتدائی تین دنوں میں دنیا بھر سے 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔


'جیلر' تامل فلم انڈسٹری کی اوورسیز میں اوپننگ ڈے کی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن کر سامنے آئی ہے۔


رجنی کانت کی فلم نے انٹرنیشنل باکس آفس پر 12.20 ملین ڈالر کا بزنس کرلیا ہے جبکہ ویک اینڈ تک یہ 15 ملین ڈالر کو عبور کرسکتا ہے۔


شمالی امریکا میں فلم نے چار ملین، مشرق وسطیٰ میں 3.35 ملین جبکہ ملائیشیا میں فلم نے بہترین اعداد وشمار حاصل کیے ہیں۔


تجزیہ کاروں کے مطابق ہفتے کے اختتام تک فلم آسانی کے ساتھ 500 کروڑ کا سنگ میل عبور کرسکتی ہے۔

مقبول خبریں