فلم دیکھنے کے شوقین امریکی شہری نے حیران کن عالمی ریکارڈ بنا لیا

امریکی شہری نے ایک سال میں 777 فلمیں سینما پر دیکھنے کا عالمی ریکارڈ بنایا، پہلا ٹکٹ گزشتہ برس خریدا تھا


ویب ڈیسک September 11, 2023
امریکی شخص نے ایک سال میں 777 فلمیں دیکھ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ فوٹو: فوکس نیوز

امریکی شہری نے ایک سال میں 777 فلمیں سینما جاکر دیکھیں اور ایک عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے جس کی تصدیق گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے بھی کی ہے۔

32 سالہ زیک سووپ ایک چھوٹے سے شہر کارل آئل میں رہتے ہیں جنہوں نے فرانس کے ونسنٹ کرون کا2018 کا ریکارڈ توڑدیا ہے۔ ونسنٹ نے سال کے 365 دنوں میں کل 715 فلمیں دیکھی تھیں۔

زیک کی یہ کوشش بھی تھی کہ وہ ہر فلم کے اولین شو میں بھی جائیں۔ اس کے لیے انہوں نے مقامی ریگل سینما کی لامحدود ممبرشپ حاصل کی اور یوں صرف 22 ڈالر ماہانہ ادا کرکے ان گنت فلمیں دیکھ سکتے تھے۔

جولائی 2022 میں انہوں نے پہلی فلم 'مینیئنز:دی رائز آف گرو' سے اپنا سفر شروع کیا اور آخری فلم 'انڈیانا جونز اینڈ دی ڈائل آف دی ڈیسٹنی' دیکھی اور یوں ایک برس میں 777 فلموں کا ریکارڈ قائم کیا۔

ریگل سینما سے وابستہ رضاکاروں نے اس دوران ان پر نظر رکھی۔ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے اس کے کچھ اصول و ضوابط طے کئے تھے۔ایک شرط یہ تھی کہ زیک فلم بینی کے دوران باربار بیت الخلا نہیں جائیں گے اور نہیں ہی کچھ کھائیں گے اور پیئں گے۔

ایک شرط یہ بھی تھی کہ وہ ملازمت سے فارغ ہونے کے بعد ہفتے میں تین فلمیں دیکھیں گےاور باقی تعداد کو ویک اینڈ اور ہفتہ وار چھٹی پرپورا کرلیں گے۔

لیکن یہ شرط نہیں تھی کہ 777 فلمیں نئی بھی ہوں یا الگ الگ ہوں۔ اسی لیے انہوں نے 'پس ان بوٹس' ، 'دی لاسٹ وِش'، جسی فلمیں 47 مرتبہ دیکھیں۔ ان میں سے انہوں نے اکروس دی اسپائیڈر ورس کو سب سے بہترین اور 'دی ڈیول کونسپائریسی' کو سب سے بے کار فلم قرار دیا۔

تاہم زیک کہتے ہیں کہ اس پورے عمل سے وہ دماغی صحت اور نفسیاتی امراض کا شعور اجاگر کرنا چاہتے تھے۔ پھر ریگل سینما نے امریکی تنظیم برائے انسدادِ خودکشی کے لیے 7,777 ڈالرکی رقم بھی عطیہ کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں