ویرات کوہلی کے مداح مصور نے اپنی زبان کو برش بنالیا

مفضل ووہرا نے اپنی زبان سے پسندیدہ کرکٹر کی پینٹنگ بنائی ہے جس پر لوگوں نے تنقید بھی کی ہے


ویب ڈیسک September 12, 2023
بھارتی پینٹر مفضل ووہرا نے اپنی زبان سے ویرات کوہلی کی تصویر بنائی ہے۔ فوٹو: اسکرین شاٹ مفضل ووہرا ٹویٹر اکاؤنٹ

دنیا بھر کے فنکار مختلف طریقوں اور میڈیم سے مصوری کرتے ہیں، اب ایک نوجوان فنکار نے ممتاز بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی تصویر بنائی ہے لیکن اس میں اپنی زبان کو بطور برش استعمال کیا ہے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ ویرات کوہلی دنیائے کرکٹ کے ایک بڑے کھلاڑی ہیں اور ان کے مداح مختلف انداز میں انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے رہتے ہیں تاہم مفضل ووہرا نے انہیں مختلف انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ مفضل نے اپنی زبان رنگوں میں ڈبوکرکینوس پر کوہلی کی تصویر اتاری ہے۔



تصویر بنانے کی اس ویڈیو کو صرف ٹیوٹر (ایکس) پلیٹ فارم پر 18 لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے۔ اس کام پرقارئین نے ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ کچھ لوگوں نے مفضل کو شاباش دی ہے جبکہ کچھ افراد نے اسے بے تُکا اور غیرعقلی کاوش کہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں