کراچی میاں بیوی کے اندھے قتل کا معما حل ملزم گرفتار

مقتول مثل خان نے 8 سال قبل بیوی کو طلاق دیکر سالی سے شادی کی تھی، دونوں بھاگ کر کراچی میں روپوشی کی زندگی گزار رہے تھے


Staff Reporter September 19, 2023
(فوٹو: فائل)

کورنگی کے علاقے میں میاں بیوی کے اندھے قتل کا معما حل کرلیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق بلال کالونی کورنگی میں میاں بیوی مثل خان اور کرن بی بی کو قتل کیا گیا تھا، جس میں ملوث ایک ملزم دیدار گل کو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ ملزم کے ساتھی کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ملزم سے کی گئی ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ کا قریبی رشتے اس واقعے میں ملوث ہے، جس نے قتل کی منصوبہ بندی کے علاوہ رقم بھی فراہم کی تھی ۔ مقتولین میاں بیوی کا آبائی تعلق پشاور سے تھا۔ مقتول مثل خان نے 8 سال قبل اپنی بیوی کو طلاق دے کر سالی سے شادی کی تھی اور دونوں وہاں سے بھاگ کر کراچی میں روپوشی کی زندگی گزار رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں