کراچی میں گرمی کی شدت بڑھ گئی بارش کا امکان برقرار

21 ستمبر تک آندھی اور موسلا دھار بارشوں کی توقع ہے، محکمہ موسمیات


Staff Reporter September 19, 2023
فوتو: فائل

شہر میں گرمی کی شدت بڑھ گئی، منگل کو پارہ 36 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوزکرگیا،21 ستمبرتک بارش کا امکان برقراررہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کو شہرکا مطلع گرم ومرطوب رہا،دن کے وقت تیزدھوپ اورسمندری ہواوں کی رفتارکم ہونے کے سبب حدت رہی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد رہا، درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں مسلسل سندھ میں داخل ہورہی ہیں۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ کے مطابق کراچی میں بارش کا سسٹم 21 ستمبرتک فعال رہ سکتا ہے جس کے دوران آندھی اورموسلادھار بارشیں ہونے کی بھی توقع ہے۔ آج بھی دیہی سندھ کے اضلاع تھرپارکر،عمرکوٹ، بدین، سجاول اورٹھٹھہ میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔