بچوں کی لڑائی میں اسلحہ چل گیا فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

پشاور کے علاقے تھانہ چمکنی میں دو فریقین کے درمیان مسلح تصادم ہوا، ایس ایس پی کا نوٹس، ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت


Staff Reporter October 05, 2023
(فوٹو فائل)

خیبرپختونخوا کے دارالحکومت کے تھانہ چمکنی کی حدود میں بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائی خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ چمکنی کے علاوہ پھندو ڈھیری لارہ میں بچوں کی لڑائی کے دوران قریبی رشتے دار کودے جس کے بعد بڑوں میں لڑائی شروع ہوئی اور پھر جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

بڑوں کے درمیان ہونے والے جھگڑے میں دونوں فریقین اسلحہ لے کر آئے اور فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے دو نوجوان جاں بحق ہوئے جن کی شناخت 23 سالہ حبیب اور 35 سالہ امانت کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے دوسرے فریق کا ایک شخص محمد خان گولی لگنے سے جاں بحق ہوا، تینوں لاشوں کو ریسکیو رضاکاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واقعے کا ایس ایس پی ظفر احمد نے نوٹس لیا اور ملزمان کی فوری گرفتاری کیلیے ڈی ایس پی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں ایس ایچ او تھانہ چمکنی اور ایس ایچ او شاہ پور بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے