اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ بےنقاب جنگ بندی کا مطالبہ مسترد کردیا

ابھی جنگ بندی کا مطلب حماس کو دوبارہ منظم ہونے اور حملے کرنے کا موقع فراہم کرنا ہوگا، امریکا


ویب ڈیسک November 05, 2023
ابھی جنگ بندی کا مطلب حماس کو دوبارہ منظم ہونے اور حملے کرنے کا موقع فراہم کرنا ہوگا، امریکا ، فوٹو: فائل

اسرائیل کی محبت میں امریکا نے عرب ممالک کے غزہ میں فوری جنگ بندی کے مطالبے کو مسترد کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کی گول میزکانفرنس میں عرب ممالک نے متفقہ طور پر غزہ میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا تھا۔

جس پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل کی کھل کر حمایت کرتے ہوئے عرب ممالک کے جنگ بندی کے مطالبے کو نہ صرف مسترد کر دیا بلکہ اسرائیل کی حوصلہ افزائی بھی کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیلی وزیر کی غزہ پر ایٹم بم گرانے کی دھمکی

امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل کو املاک اور اپنے شہریوں کی حفاظت کا پورا حق حاصل ہے اور ہم اس کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ اسرائیل کو اپنے دفاع میں تمام اقدامات کرنے چاہیئے۔

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق انٹونی بلنکن نے الزام عائد کیا کہ حماس کو فلسطینی شہریوں سے کوئی دلچسپی نہیں۔ غزہ کی صورت حال کی اصل ذمہ دار حماس ہے۔

یہ خبر پڑھیں : امت مسلمہ کا فرض ہے اسرائیلی مظالم کے خلاف متحد ہوجائے، اسماعیل ہانیہ

انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی کی گئی تو اس سے حماس کو دوبارہ منظم ہونے اور نئے حملے کرنے کا موقع مل جائے گا تاہم امدادی سامان کی ترسیل اورغیر ملکیوں کے انخلا کے لیے جنگ میں وقفے کے حامی ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں