لاہورمیٹرو بس میں چوری کرنے والا گروہ گرفتار

گرفتار ملزمان عدنان عرف لالو اور اس کا ساتھی غلام عباس بسوں کے اندر مسافروں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے،پولیس


ویب ڈیسک November 19, 2023
فائل فوٹو:

پولیس نے میڑو بس میں چوری کرنے والا گروہ گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملزمان عدنان عرف لالو اور اس کا ساتھی غلام عباس بسوں کے اندر مسافروں کو اپنی وارداتوں کا نشانہ بناتے تھے۔ علاوہ ازیں پولیس نے میٹرو بس میں چوری کی وارداتیں کرنے والے ملزمان سے 40ہزار نقدی برآمد کر کے مدعیہ سلطانہ بی بی کے سپرد کردی۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری نے مدعیہ کی شکایت پر ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ اپنی رقم کی واپسی پر مدعیہ سلطانہ بی بی نے انویسٹی گیشن پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ علاوہ ازیں انہوں نے شفیق آباد پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں