طویل رسی پر چلتے ہوئے جگلنگ کا انوکھا مظاہرہ

امریکی شخص نے 34 فِٹ اور چار انچ طویل رسی پر چلتے ہوئے جگلنگ کر کے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا


ویب ڈیسک November 23, 2023

سرکس میں کرتب دِکھانے والے ایک شخص نے کیلیفورنیا میں 34 فِٹ اور چار انچ طویل رسی پر چل کر (سلیک لائن) تین چھریوں سے جگلنگ (چیزوں کو ہاتھوں سے دائرے میں اچھالنے کرتب)کرتے ہوئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

گینیز ورلڈ ریاکرڈ کے مطابق ایڈگر یُوڈکیوچ نے تین چھریوں سے جگلنگ کرتے ہوئے رسی پر چل کر طویل فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ایڈگر یُڈکیوچ نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جس دن انہوں نے اس ریکارڈ کی کوشش کی وہ سرکس کا عالمی دن تھا اور اس موقع پر کوروناڈو میں سرکس آرٹسٹ کی برادری جمع ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ ہر کوئی اپنی صلاحیتوں سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہا تھا اور انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ایک ایسا کارنامہ انجام دیں گے جس سے متاثر ہو کر ان کے دوست اور طالب علم سرکس کرتب میں خود کو مزید آگے لے جا سکیں۔

ایڈگر کا کہنا تھا کہ وہ تقریباً 12 برس سے سلیک لائن جگلنگ کر رہے ہیں اور اس بار اس کرتب میں چھریوں سے کوشش کر کے کرتب میں اضافی خطرے کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں