شوہر کی جاسوسی کی کبھی ضرورت نہیں پیش آئی ودیا بالن

میری فلم ’’بوبی جاسوس‘‘ اور رنبیر کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ میں کوئی مقابلہ نہیں ہے، ودیا بالن


Showbiz Desk May 29, 2014
میری فلم ’’بوبی جاسوس‘‘ اور رنبیر کی فلم ’’جگا جاسوس‘‘ میں کوئی مقابلہ نہیں ہے، ودیا بالن فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی اداکارہ ودیا بالن نے کہا ہے کہ انھیں اپنے شوہر سدھارتھ رائے کپور کی جاسوسی کی کبھی ضرورت نہیں پیش آئی۔

یہ بات ادکارہ نے فلم کے ٹریلر ریلیز کرنے کی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ودیابالن نے پارٹ ٹائم جاسوسی کا کام کرنیوالی خواتین کے ہمراہ ٹریلیر لانچ کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم ''بوبی جاسوس'' میں میراکردار جاسوسی کا ہے لیکن حقیقی زندگی میں مجھے کبھی اپنے شوہر کی کبھی جاسوسی نہیں کرنا پڑی کیونکہ وہ بہت بور ہیں ایک سوال کے جواب میں ودیا بالن نے کہا ہے کہ میری فلم ''بوبی جاسوس'' اور رنبیر کی فلم ''جگا جاسوس'' میں کوئی مقابلہ نہیں ہے اور نہ ہی ان دنوں فلموں کا کوئی موازنہ بنتا ہے میں صرف اتنا جانتی ہوں کہ ہم بہترین فلم بنارہے ہیں۔

مقبول خبریں