پولیس کارروائیوں میں91ملزم گرفتار

ملزمان اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر جانیوالے70سے زائد افراد کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں


Staff Reporter May 29, 2014
ملزمان اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر جانیوالے70سے زائد افراد کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں فوٹو: فائل

پولیس نے مختلف علاقوں سے لیاری گینگ وار کے ایک ملزم سمیت91 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ، چھینی گئی موٹر سائیکل اسلحہ ، ہینڈ گرنیڈ اور چرس برآمد کر لی ۔

ایس ڈی پی او خواجہ اجمیر نگری ڈی ایس پی الطاف حسین نے پولیس پارٹی کے ہمراہ نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب اسنیپ چیکنگ کے دوران 3 ملزمان نور خان ، شہزاد اور کاشف کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے پستول اور بلال کالونی سے چھینی گئی موٹر سائیکل نمبر برآمد کرلی ،خواجہ اجمیر نگری پولیس نے ملزم ذیشان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ایک دستی بم ، ٹی ٹی پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ۔

پولیس کے مطابق ملزم اے ٹی ایم سے رقم نکلوا کر جانیوالے70سے زائد افراد کو لوٹنے کی وارداتوں میں ملوث ایس ایچ او اسلم کھکھرانی نے بتایا کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایچ او حیدری مارکیٹ عارف رزاق نے پولیس پارٹی کے ہمراہ نارتھ ناظم آباد بلاک ایف سجادیہ امام بارگاہ کے قریب ملزم شفاعت وحید کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

مقبول خبریں