سومترا مہاجن بھارتی لوک سبھا کی بلا مقابلہ 16ویں اسپیکر منتخب ہو گئیں

سومترامہاجن بی جے پی کی پہلی رہنما ہیں جو لوک سبھاکی پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں


Net News June 07, 2014
سومترامہاجن بی جے پی کی پہلی رہنما ہیں جو لوک سبھاکی پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں فوٹو : فائل

ISLAMABAD: بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کی8 مرتبہ رکن پارلیمنٹ رہنے والی سومترامہاجن لوک سبھاکی16ویں بلامقابلہ اسپیکرمنتخب ہوگئی ہیں۔

بھارتی خبرایجنسی کے مطابق سومترامہاجن بی جے پی کی پہلی رہنما ہیں جو لوک سبھاکی پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں۔وہ دوسری خاتون ہونگی جولوک سبھاکی اسپیکرہونگی، پہلی اسپیکر میرا کمار تھیں ۔71سالہ سومترامہاجن پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ عرصے تک رہنے والی رکن پارلیمنٹ ہیں۔ وہ مدھیہ پردیش کے حلقہ اندورسے کانگریس کی امیدوارکو4لاکھ 66 ہزار ووٹوں سے شکست دیکرمسلسل آٹھویں مرتبہ رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئی ہیں۔

مقبول خبریں