ایان اور انابیہ کو ضیاء الدین اسکول میں داخلہ مل گیا

ڈاکٹر عاصم حسین نے دونوں بچوں کو اسکول سے گریجویشن تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے


Staff Reporter March 18, 2024
ڈاکٹر عاصم حسین کی چند روز قبل بچوں کا داخلہ دینے کے اعلان کے وقت کی تصویر

نارتھ ناظم آباد میں غیر مناسب رویے کے باعث گھر چھوڑ کر چلے جانے والے بچوں ایان اور انابیہ کو ضیاء الدین اسکول میں داخلہ مل گیا۔

ایکسپریس کے مطابق دونوں بچوں کو ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال کے چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی ہدایت پر اسکول میں داخلہ دیا گیا، ان کے تعلیمی اخراجات ڈاکٹر ضیاء الدین ہسپتال ٹرسٹ کی جانب سے برداشت کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے دونوں بچوں کو اسکول سے گریجویشن تک مفت تعلیم فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ایان اور انابیہ کووڈ کے بعد سے اسکول نہیں جارہے تھے۔ دونوں بچے صرف پہلی اور دوسری جماعت تک تعلیم حاصل کرسکے تھے۔

مقبول خبریں