چائنیز انجینئروں کی بس پر خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج
مقدمہ پولیس مراسلے کی بنیاد پر دہشگردی دفعات کے تحت درج ہوا
بشام میں چائنیز انجینئروں کی بس پر خودکش حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج ہوگیا۔
مقدمہ پولیس مراسلے کی بنیاد پر دہشگردی دفعات کے تحت درج ہوا جس کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ بشام قراقرم ہائی وے لاہور نالہ کے مقام پر ہوا۔
متن کے مطابق اسلام آباد سے سیکیورٹی قافلے میں چائنیزگاڑیاں آرہی تھیں جس کو لاہور نالہ کے مقام پر نشانہ بنایا گیا، مرکزی شاہراہ پر خودکش بمبارنے بارود سے بھری گاڑی کو قافلے سے ٹکرا دیا۔
متن کے مطابق دہشتگروں نے چائنیز قافلے کو نشانہ بنایا جس سے 5 چائنیز ہلاک اور ایک ڈرائیور جابحق ہوگیا۔