پشاور ہائیکورٹ نے ڈرون حملوں سے نقصان کی رپورٹ طلب کرلی

شمالی وزیرستان میںابترحالات کے باعث پی اے پیش نہیںہوسکتے،ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ میرانشاہ :جامع رپورٹ پیش کرنیکاحکم


Numainda Express September 20, 2012
شمالی وزیرستان میںابترحالات کے باعث پی اے پیش نہیںہوسکتے،ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ میرانشاہ :جامع رپورٹ پیش کرنیکاحکم. فوٹو: فائل

پشاور ہائیکورٹ نے پولیٹیکل ایجنٹ شمالی وزیرستان ایجنسی سے اب تک ہونیوالے ڈرون حملوںسے متعلق جامع رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس دوست محمدخان اورمسزجسٹس ارشاد قیصر پرمشتمل دورکنی بنچ نے یہ احکام ڈرون حملوںکیخلاف دائررٹ کی سماعت کے دوران جاری کیے،اس موقع پرایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ میرانشاہ ظہیر الدین نے بتایاکہ شمالی وزیرستان میںحالات ابترہونے کے باعث پولیٹیکل ایجنٹ عدالت میںپیش نہیںہوسکتے لہذاسماعت ملتوی کی جائے اس موقع پرڈپٹی اٹارنی جنرل اقبال مہمند نے ڈرون حملوں کے نقصانات کے حوالے سے رپورٹ پیش کی تاہم چیف جسٹس نے کہاکہ انہوںنے پولیٹیکل ایجنٹ سے جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

فاضل بنچ نے بعدازاںسماعت 23اکتوبر تک ملتوی کردی،ادھردریائوںکے کنارے تجاوزات کے خاتمے کیلیے جانیوالے سوموٹونوٹس پرکارروائی کے دوران پشاور ہائیکورٹ نے صوبہ بھرمیںنہروں اور دریائوںکے کنارے تجاوزات کے خاتمے اورپشتوں کی تعمیرکیلیے قائم کردہ کمیٹی میں موسمیات، جنگلات اورتعمیرات ومواصلات کے محکموںکوبھی نمائندگی دینے کے احکام جاری کر دیے۔

مقبول خبریں