خاتون ریسلر کی انتم پنگھل کی بہن نے انہیں اولمپکس سے باہر کروادیا

ریسلر اور ان کی ٹیم کو پیرس سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ


ویب ڈیسک August 08, 2024
ریسلر اور ان کی ٹیم کو پیرس سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ (فوٹو: فائل)

بھارت کی خاتون ریسلر انتم پنگھل اور ان کی ٹیم کو پیرس سے ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریسلر کی انتم پنگھل کی بہن نشاء انکا ایکریڈیٹیشن کارڈ (اجازت نامہ) استعمال کرتے ہوئے پکڑی گئی جس کے باعث انہیں فوری طور پر ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔

انتم اپنا کچھ سامان پیرس اولمپکس ولیج میں بھول گئی تھیں جس کے بعد انہوں نے اپنی بہن کو سامان واپس لانے کیلئے بھیجا جہاں انکی بہن کو سامان واپس لاتے ہوئے سکیورٹی آفیسرنے پکڑ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید پڑھیں: رشبھ پنت کا نیرج چوپڑا کو میڈل جیتنے پر عجیب انعامی رقم دینے کا وعدہ

انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کا بتانا ہے کہ فرانسیسی حکام کی نشاندہی پر انتم اور ان کے اسٹاف کو واپس بھیجنےکا فیصلہ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں