کامران غلام کی 2022 میں حارث سے تھپڑ کی ویڈیو دوبارہ وائرل ہوگئی

سوشل میڈیا پر کلپس دوبارہ شیئر کیے جانے لگے


ویب ڈیسک October 16, 2024
سوشل میڈیا پر کلپس دوبارہ شیئر کیے جانے لگے (فوٹو: اسکرین شارٹ)

انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو پر سینچری اسکور کرنیوالے کامران غلام کو پی ایس ایل میچ کے دوران لاہور قلندرز کے فاسٹ بولر حارث رؤف کی جانب سے تھپڑ مارنے کی ویڈیو پھر وائرل ہوگئی۔

انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں کامران غلام نے ڈیبیو پر سینچری اسکور کرکے 13ویں پاکستانی بیٹر بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

کامران غلام کو مسلسل ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی کے بعد بالآخر انگلینڈ کے خلاف بابراعظم کو ڈراپ کرکے انکی جگہ موقع دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کیچ چھوڑنے پر حارث رؤف نےکامران غلام کو تھپڑ دے مارا

تاہم، جیسے ہی کامران غلام کا نام سوشل میڈیا پر ٹرینڈ ہوا، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ایک پرانی متنازع ویڈیو دوبارہ منظر عام پر آگئی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم بھی کامران غلام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

سال 2022 میں فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے لاہور قلندرز کے ایک میچ کے دوران غلام کو کیچ چھوڑنے کے بعد میدان میں تھپڑ مار دیا تھا جس کی ویڈیوز خوب وائرل ہوئیں تھی تاہم دونوں کھلاڑیوں نے جلدی صلح کرلی تھی اور انہیں گلے لگایا تھا۔







View this post on Instagram


A post shared by Jaago TV (@jaago.tv)




تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں