اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے اجتماع پر پابندی ہے ضلعی انتظامیہ

شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے سے گریز کریں، اعلامیہ


ویب ڈیسک October 17, 2024
فوٹو فائل

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کے نفاذ کیوجہ سے ہر قسم کے اجتماع پر پابندی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کسی بھی قسم کے سیاسی یا غیر سیاسی کے اجتماع پر دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے پابندی ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انتظامیہ نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے سے گریز کریں بصورت دیگر قانون حرکت میں آئے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے