نئے چیف جسٹس سے اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں، فضل الرحمان

جو چلے گئے ہیں اللہ تعالی انکو خوش رکھے ، جو نئے آئے ہیں اللہ تعالی انکو آئین و قانون پر چلائے، سربرہ جے یو آئی


ویب ڈیسک October 26, 2024
(فوٹو: فائل)

سرگودھا: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نئے چیف جسٹس سے اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں۔

مولانا فضل الرحمان نے سرگودھا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قاضی فائز عیسی اپنی ٹرم پوری کر چکے تبصرے کا کوئی فائدہ نہیں، نئے چیف جسٹس سے اچھی امیدیں رکھنی چاہئیں، نئے چیف جسٹس کو ویلکم کہتا ہوں، جو چلے گئے ہیں اللہ تعالی انکو خوش رکھے ، جو نئے آئے ہیں اللہ تعالی انکو آئین و قانون پر چلائے۔

آئین میں ترامیم میں شرکت فریق کے طور پرکی گئیں ، تمام اپوزیشن سے مشاورت کی کوشش کی، 56 نکات تھے جو حکومت نے پیش کئے، ہمارے 5 نکات ڈالے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس معاشی اعتبار سے مثبت عمل ہے، ملکی معیشت میں بہتری کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پیج پر آنا چاہیے۔

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے مزید کہا کہ عدالتوں میں علماء کا کردار موجودہ انگریزی نظام میں ممکن نہیں، جمعیت میں آنے کیلئے پوری امت کو دعوت دیتا ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے